رسائی کے لنکس

نئی پاکستانی فلم ’مالک‘ ریلیز ہوگئی


تقریباً 22 سال کے طویل وقفے کے بعد، عاشر عظیم کی شوبز کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے فلم 'مالک' کی صورت میں، جس کے وہ پروڈیوسر بھی ہیں، ڈائریکٹر بھی، رائٹر اور مرکزی کردار بھی

کراچی ... پاکستان ٹیلی ویژن نے یوں تو بہت سے یادگار ڈرامے پیش کئے جو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک مقبول ہیں، لیکن 90 کے عشرے میں کوئٹہ سینٹر سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے ڈرامے'دھواں‘ نے ڈراموں کا ’چہرہ‘ ہی یکسر تبدیل کر دیا۔ اس کا شمار پی ٹی وی کے’ ٹرینڈ سیٹرز‘ میں ہوتا ہے۔

'دھواں' نے روایتی رومینٹک کہانیوں سے ہٹ کر چھوٹی اسکرین پر پہلی بار فل ایکشن اور تھرل کو متعارف کیا۔ اس کا سہرا ڈرامے کے ڈائریکٹر اور مرکزی کردار عاشر عظیم کے سر جاتا ہے۔

تقریباً 22 سال کے طویل وقفے کے بعد عاشر عظیم کی شوبز کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔ فلم ْمالک' کی صورت میں۔۔ جس کے وہ پروڈیوسر بھی ہیں، ڈائریکٹر بھی، رائٹر اور مرکزی کردار بھی۔

رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’مالک‘ کی کہانی محبت، خاندانی وقار اور حب الوطنی کے خوبصورت جذبوں کے گرد گردش کرتی ہے۔

'دھواں' کی طرح فلم 'مالک' میں بھی فلم لورز کو عمدہ ایکشن سین اور تھرل دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے سی ون تھرٹی طیارہ اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے ہیں۔

عاشر عظیم کا اپنی پہلی فلم 'مالک' کے بارے میں کہنا ہے کہ مالک کے ذریعے ہم نے عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ'' اس ملک کے مالک وہ ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ لوگ ہماری اس کوشش کو سراہیں گے اور پسند کریں گے''۔

فلم کی کاسٹ نے بھی اس توقع کا اظہا کیا کہ مالک باکس آفس پر کامیاب رہے گی۔

فلم صرف ایکشن پر ہی مبنی نہیں بلکہ اس میں خوبصورت گانے بھی موجود ہیں۔ مالک کا میوزک کمپوز کیا ہے ساحر علی بگانے جبکہ اسے آوازوں سے سجایا ہے راحت فتح علی خان نے۔

فلم کی کاسٹ میں عاشر عظیم کے علاوہ فرحان علی آغا، ساجد حسن، راشد فاروقی، پاکیزہ خان اور لبنیٰ اسلم شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG