رسائی کے لنکس

نئی امریکی کانگریس کا پہلا اجلاس


نئی امریکی کانگریس کا پہلا اجلاس
نئی امریکی کانگریس کا پہلا اجلاس

امریکی کانگرس کے نئے سیشن کا آغاز پانچ جنوری کو ہوا۔ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو ایوان ِ نمائندگان میں اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ ریپبلکنز کا کہنا ہےکہ وہ صدر اوباما کی جانب سے پیش کیے گئے کئی قوانین کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔

امریکی کانگریس کے نئے سیشن کے آغاز پر نئے منتخب ہونے والے ارکان نےامریکی آئین سے وفاداری کے حلف اٹھایا۔ ایوان میں ڈیموکریٹک جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن سٹنی ہوئر کونئی کانگریس سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ہم اپنے عوام کی زندگیوں اور معیشت بہتر ی لانے کے لیے کام کریں گے۔

سینیٹ کی صدارت امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کی ، تاہم زیادہ تر سینیٹرز اس ماہ رخصت پر رہیں گے۔

نئے سال کے آغاز پر توجہ کا بنیادی مرکز ایوان ِ زیریں ہے۔ چار سال قبل یہاں ریپبلکن اسپیکر جان بینر نےڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون نینسی پلوسی کو اسپیکر کے اختیارات منتقل کیے تھے۔ جبکہ گزشتہ روز نینسی پلوسی نے یہی اختیارات جان بینر کو لوٹا کر یہ ثابت کیا کہ جمہوری ممالک میں عوام اپنا ذہن کتنی جلدی بدل سکتے ہیں۔

اسپیکر بییرکے مطابق امریکی ووٹرز نے کانگریس میں تبدیلی لا کرملک میں چیزوں کی تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔تاہم انہیں اپنی جماعت کے اندر بھی کئی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔اس ایوان میں 88 نئے ریپبلکنز اراکین چنے گئے ہیں۔ جن میں سے بوبی شیلنگ جیسے ریپبلکنز کے نزدیک عوام نے انکا انتخاب واشنگٹن میں تبدیلی لانے کے لیے کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ میری سب سے پہلی ترجیح اپنے حلقے کی آواز واشنگٹن تک پہنچانا ہے ۔

جب کہ زیادہ تر ریپبلکنز کی پہلی ترجیح صدر اوباما کی جانب سے صحت ِ عامہ کے قانون کو تبدیل کرنا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری رابرٹ گبز ریپبلکنز کی اس کوشش کو بے سود قرار دے چکے ہیں۔

ریپبلکنز کانگریس کے بجٹ میں سے تین کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور وفاقی بجٹ میں سے 50 ارب ڈالرز کی کٹوتی کرنا چاہتے ہیں ۔
مائیک ملوینی نئے ریپبلکن اور ایوان کی بجٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کٹوتی کافی نہیں ہے ، ہمیں اس سے زیادہ کٹوتیاں کرنی ہوں گی۔

امریکی سینیٹ کے دسمبر میں زیادہ کام کرنے کے باعث جنوری میں زیادہ تر تعطیلات رہیں گی ،لیکن کانگریس کے ریپبلکن اراکین آئندہ تین ہفتوں میں زیادہ سے زیادہ امور نمٹانے کی کوشش کریں گے۔

XS
SM
MD
LG