رسائی کے لنکس

دنیا کے مختلف ملکوں میں نئے سال کا استقبال

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کا ایک منظر
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کا ایک منظر

دنیا کے مختلف ممالک میں سالِ نو کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد مختلف طریقوں سے 2013ء کا استقبال کرنے میں مصروف ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سالِ نو کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد مختلف طریقوں سے 2013ء کا استقبال کرنے میں مصروف ہے۔

پیر کو سب سے پہلے آسٹریلیا اور ایشیا – پیسفک خطے کے دیگر ممالک میں نئے سال کا آغاز ہوا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی بندرگاہ پر 2013ء کا استقبال عالیشان آتش بازی سے کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے 15 لاکھ سے زائد لوگ جمع ہوئے۔

لگ بھگ 69 لاکھ ڈالر مالیت کی آتش بازی کے اس مظاہرے کو دیکھنے کے لیے کئی افراد نے صبح سے ہی سڈنی کی معروف 'ہاربر برج' پر ڈیرے ڈال دیے تھے جہاں رات کے 12 بجتے ہی آسمان بقعہ نور بن گیا۔

آسٹریلین پوپ گلوکارہ کیل مینوگ نے بٹن دبا کر آتش بازی کا آغاز کیا جسے ٹیلی ویژن پر بھی براہِ راست نشر کیا گیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بدھ بھکشو وں نے 'آسا کوسا' نامی آشرم میں رات گئے منعقد ہونے والی روایتی تقریب میں گھنٹی بجا کر 2013ء کا استقبال کیا۔

نئے سال کا جشن

آسٹریلیا میں پہلی جنوری 2013ء کو سڈنی ہاربر برج اور سڈنی اوپیرا ہاؤس میں آتش بازی کی شاندار تقاریب منعقد ہوئیں
1/12 آسٹریلیا میں پہلی جنوری 2013ء کو سڈنی ہاربر برج اور سڈنی اوپیرا ہاؤس میں آتش بازی کی شاندار تقاریب منعقد ہوئیں
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
نئے سال منانے کی تقریب سے قبل 31دسمبر 2012ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لوگ عمارات کی چھتوں پر آتش بازی کے مظاہرے کا نظارہ کر رہے ہیں 
2/12 نئے سال منانے کی تقریب سے قبل 31دسمبر 2012ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لوگ عمارات کی چھتوں پر آتش بازی کے مظاہرے کا نظارہ کر رہے ہیں 
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 31دسمبر 2012ء کو نئے سال کی خوشیاں منانے کے سلسلے میں لوگ اوپیرا ہاؤس کے گرد جمع ہوکر آتش بازی کا نظارہ کر رہے ہیں
3/12 آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 31دسمبر 2012ء کو نئے سال کی خوشیاں منانے کے سلسلے میں لوگ اوپیرا ہاؤس کے گرد جمع ہوکر آتش بازی کا نظارہ کر رہے ہیں
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
رنگون میں 31دسمبر 2012ء کو پہلی بار عوامی سطح پر نیا سال منایا گیا، جس موقع پر سکیورٹی گارڈ تعینات ہے۔<br />
&nbsp; &nbsp;
4/12 رنگون میں 31دسمبر 2012ء کو پہلی بار عوامی سطح پر نیا سال منایا گیا، جس موقع پر سکیورٹی گارڈ تعینات ہے۔
   
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
<br />
31دسمبر 2012ء کو نئے سال&nbsp; کے خیرمقدم&nbsp; کے لیے لوگ بھارت کے شہر آگرے میں تاج محل کے سامنے جمع ہیں،&nbsp; جن میں سے کچھ سیاحوں نے چھتریاں اٹھا رکھی ہیں۔<br />
5/12
31دسمبر 2012ء کو نئے سال  کے خیرمقدم  کے لیے لوگ بھارت کے شہر آگرے میں تاج محل کے سامنے جمع ہیں،  جن میں سے کچھ سیاحوں نے چھتریاں اٹھا رکھی ہیں۔
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
ویانا میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
6/12 ویانا میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
نئے سال کی تقریبات کے دوران لندن آئی کے قریب آتش بازی
7/12 نئے سال کی تقریبات کے دوران لندن آئی کے قریب آتش بازی
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
برازیل میں آتش بازی کا ایک رنگا رنگ منظر
8/12 برازیل میں آتش بازی کا ایک رنگا رنگ منظر
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
اسکاٹ لینڈ میں ایک شخص پھلجھڑیوں سے 2013 بنا رہا ہے
9/12 اسکاٹ لینڈ میں ایک شخص پھلجھڑیوں سے 2013 بنا رہا ہے
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
برازیل میں ایک خاتون آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے
10/12 برازیل میں ایک خاتون آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
شمالی کوریا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے
11/12 شمالی کوریا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
پولینڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ
12/12 پولینڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ
دنیا بھر میں لوگوں نے جشن منا کر اور آتش بازی کے مظاہروں میں شرکت کرکے نئے سال کا خیر مقدم کیا
Previous slide
Next slide

نئے سال کے موقع پر لاکھوں جاپانی شہریوں نے بھی بدھ آشرموں اور 'شنتو' عقیدے کی عبادت گاہوں کا رخ کیا جہاں انہوں نے نئے سال کے اچھا ہونے کی دعائیں کیں۔

ہانگ کانگ میں بھی ہزاروں افراد شہر کی بندرگاہ کے دونوں کناروں پر جمع ہوئے جہاں پہلی بار سالِ نو کے آغاز کے موقع پر شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ادھر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سالِ نو کے موقع پر نکالے جانے والے اپنی نوعیت کے پہلے جلوس کے لیے ایک مرکزی شاہراہ عام ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ جلوس میں عوام کے علاوہ رقاصوں اور گلوکاروں نے بھی حصہ لیا۔

برما کے سب سے بڑے شہر رنگون میں بھی نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے فوجی آمریت کا شکار اس ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہوگی۔

یاد رہے کہ برما کو گزشتہ برس ہی طویل فوجی آمریت سے نجات ملی ہے جس نے ملک میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

رنگون میں ہونے والی تقریب میں آتش بازی کے علاوہ محفلِ موسیقی کا بھی انتظام ہے جس میں امکان ہے کہ 50 ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے ۔

ادھر فلپائن کے جنوبی علاقوں میں دسمبر میں آنے والے شدید طوفان کے باعث ملک میں سالِ نو کی تقریبات نسبتاً سادگی سے منعقد کی جارہی ہیں۔ طوفان سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فلپائن میں منچلے نوجوان عموماً نئے سال کا استقبال خطرناک پٹاخوں اور ہوائی فائرنگ سے کرتے ہیں جس سے ہر سال درجنوں افراد زخمی ہوتے ہیں۔ فلپائنی حکام سالِ نو کے موقع پر اس نوعیت کے متوقع حادثات سے نبٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ادھر بھارت میں اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بننے والی ایک طالبہ کی گزشتہ ہفتے ہلاکت کے سوگ میں بیشتر ہوٹلوں اور شراب خانوں میں سالِ نو کی تقریبات یا تو منسوخ کردی گئی ہیں یا سادگی سے منعقد کی جارہی ہیں۔

بھارت میں اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے جس کے باعث حکومت سخت دبائو میں ہے۔

ادھر پاکستان میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حکام نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

شہر میں ہر نئے سال کے آغاز کے موقع پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر گشت کرتی ہیں جنہیں روکنے کے لیے اس بار حکام نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکام نے ساحلِ سمندر کی طرف جانے والے تمام راستے بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے ہیں اور وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
This item is part of
XS
SM
MD
LG