رسائی کے لنکس

نیو یارک کی پیڈی کیب


نیو یارک ، 80 لاکھ سے زائد لوگوں کا مسکن ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شہر کبھی سوتا نہیں ۔ یہاں ہر وقت لوگوں اور گاڑیوں کی بھیڑ دکھائی دیتی ہے۔ اور اگر ٹریفک جام ہو تو تین پہیوں والی ایک ٹیکسی آپکو اس شہر کی سیر باآسانی کرواسکتی ہے۔

فرینکی لگاریٹا 6 برسوں سے لوگوں کو نیو یارک کے سینٹرل پارک کی سیر اپنی اس تین پہیوں کی سائیکل پر کروارہے ہیں جسے پیڈی کیب کہا جاتا ہے۔ یہ ان کی ایک فل ٹائم جاب ہے۔جو انھوں نے اپنے ایک دوست کو دیکھ کر شروع کی۔

ان کا کہناہے کہ میں نے اپنے دوست سے پوچھا تم کیا کرتےہو، اس نے کہا میں ایک پیڈی کیب ڈرائیور ہوں۔ایک دن وہ مجھے یہاں لایا۔ میں بھی دفتری کام سے اکتا گیا تھا تو یہ کام شروع کر دیا۔

اور اب تو فرینکی اس کام کے ماہر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے یہ کام شروع کیا تو مجھے پتا چلا کہ میں اس سے ٹھیک ٹھاک کما سکتا ہوں۔ اور مجھے دنیا کے ہر قسم کےلوگوں سے ملنے کا موقع بھی ملا۔ اس کام نے ناصرف جسمانی بلکے ذہنی طور ہر بھی مجھے مضبوط کیا۔

فرینکی ہر روز اپنے کام پر آنے جانے میں 32 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہیں۔ ان کے مطابق انھوں نے اس کام کے باعث 35 پاونڈ وزن بھی کم کیا ہے۔ لیکن ان کے لیے اس کام میں اور بھی بہت کچھ ہے۔

فرینکی کہتے ہیں کہ انھیں کبھی بھی مین ہیٹن میں سائیکل چلاتےہوئے بوریت محسوس نہیں ہوئی۔ بلکے ان کے لیے یہ کام خوشی کا باعث رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔ میرے بل وقت پر ادا ہوجاتے ہیں اور مالی طور پر میں مستحکم ہوں تو یہی خوشی ہے اور اسی خوشی کے لیے سب کام کرتے ہیں۔

فرینکی واقعی خوش نظر آتے ہیں اور انکے مطابق جب تک ان کی صحت انھیں اس کام کی اجازت دے گا وہ یہ کام کرتے رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG