رسائی کے لنکس

ٹیسٹ سیریز: نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن مہمان ٹیم 203 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے بآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کردیا ہے۔

ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن مہمان ٹیم 203 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ چیس 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 30 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی تو اسے جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور بریتھ ویٹ 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نئے آنے والے بلے باز ہوپ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 23 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

کْل 80 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ تاہم چھٹی وکٹ کی شراکت میں چیس اور ریفر نے 78 رنز جوڑ کر کیوی بالرز کے خلاف کسی حد تک مزاحمت کی۔ لیکن چیس 64 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

ریفر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روچ نے 32 رنز بنائے جب کہ کومنز نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ 240 رنز سے جیت کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ویگنر نے تین جبکہ ساؤتھی، بولٹ اور سینٹنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار سنچری پر راس ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آخری اسکور یہ رہا: نیوزی لینڈ 373 اور 291 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ ویسٹ انڈیز 221 اور 203 رنز۔

XS
SM
MD
LG