رسائی کے لنکس

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں ہی درست ثابت نہ ہو سکا۔

پاکستان کی آدھی ٹیم 39 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ جس کے بعد کپتان شاداب خان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے میچ جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دیا۔

شاداب خان نے 32 گیندوں پر 42، فہیم اشرف نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو پاکستانی فاسٹ بالرز کی نپی تلی بالنگ کے باعث مشکلات کا سامنا رہا تاہم کیویز نے 19 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 43 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر جیک ڈفی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے 33 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG