رسائی کے لنکس

نیویارک: عمارتوں کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی


امدادی کارکن رات بھر ملبے تلے نو لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔ جمعرات کو حکام نے اس واقعے میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

امریکہ کہ شہر نیویارک میں دھماکے کے بعد تباہ ہونی والی عمارتوں کے ملبے سے مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی امید اب کم ہوتی جا رہی ہے۔

بدھ کو دھماکوں کے بعد منہدم ہونے والی عمارتوں میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

بدھ کو دو رہائشی عمارتوں میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکوں کے بعد یہ عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں جن میں دو خواتین موقع پر ہی ہلاک جب کہ 63 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

امدادی کارکن رات بھر ملبے تلے نو لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔ جمعرات کو حکام نے اس واقعے میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے جب کہ منہدم ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بھی دھماکے کی شدت سے کافی دور تک گرا۔

حکام کے مطابق بالائی مین ہیٹن کے اس علاقے کے ایک رہائشی نے گیس کی بو کی شکایت کی جس پر گیس فراہم کرنے والی کمپنی نے اپنا عملہ روانہ کیا مگر ان کے پہنچنے سے پہلے ہی زوردار دھماکا ہوگیا۔

اس واقعے سے قریب سے گزرنے والی ریلوے لائن پر ٹریفک بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔

نیو یارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو نے اس حادثے کو’’الیمہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اُنھیں اس میں لوگوں کو بچانے کے لیے کوئی وقت نہ مل سکا۔
XS
SM
MD
LG