رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے ساحل پر تیل کے اخراج سے بدترین صورتحال


نیوزی لینڈ کے ساحل پر تیل کے اخراج سے بدترین صورتحال
نیوزی لینڈ کے ساحل پر تیل کے اخراج سے بدترین صورتحال

نیوزی لینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ساحل لائیبریا کے مال بردار جہاز رینا سے تیل کے اخراج کے باعث بدترین ماحولیاتی تباہی کا شکار ہوا ہے۔

مال بردار جہاز خلیج پلینٹی میں ساحل کے قریب چٹان سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد بدھ سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے سمندری حکام کے کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بلند لہروں نے جہاز کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کینٹینر سے تقریبا 130 سے 350 ٹن تیل خارج ہوا چکا ہے۔

ماحولیات کے وزیر نک اسمتھ نے اسے نیوزی لینڈ کو پیش آنے والے اس نوعیت کے واقعات میں سے سنگین ترین واقعہ قرار دیا ہے۔

موقع پر موجود کمانڈر نک کیوائن نے بتایا کہ جہاز کو آگ سے بچانے کا عملہ مال بردار جہاز رینا کے ٹینک سے 1700 ٹن خام تیل دوسرے جہاز میں منقل کر رہا تھا۔ لیکن عملے کے افراد کو منگل کے روز خراب موسم کے باعث جہاز سے اتار لیا گیا۔

محکمہ صحت کے حکام نے مقامی رہائشیوں کو ساحل اور سمندر سے دور رہنے اور تیل سے آلودہ کسی بھی چیز کو چھونے سے منع کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG