رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ: کشتی ڈوبنے سے آٹھ افراد لاپتہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں ایک چھوٹی کشتی ڈوبنے سے خدشہ ہے کہ کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ اسٹیورٹ جزیرے کے قریب پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے ایک شخص کو زندہ بچا لیا جب کہ دیگر ڈوبنے والوں کی تلا ش جاری ہے۔ تاہم سمندر کی موافق صورتحال کے باعث تلاش میں خلل آرہا ہے۔

پولیس کے مطابق کشتی پر عملے کے تین افراد اور چھ مسافر سوار تھے۔

زندہ بچائے جانے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کشتی ایک بڑی لہر سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔ ایک 30 سالہ شخص کی لاش بھی امدادی کارکنوں کو ملی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کشتی پر ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو اس دوردراز جزیرے پر شکار کی غرض سے جارہے تھے۔ لاپتہ ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG