رسائی کے لنکس

شہزادہ ولیم کی نیوزی لینڈ میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی


برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت و یلنگٹن میں پیر کے روز سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔ یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس میں وہ ملکہ الزبتھ کی نمائندگی کر ر ہے ہیں اور وہ جہا ں بھی جاتے ہیں بڑی تعداد میں مقامی لوگ 27 سالہ برطانو ی شہزادے کو دیکھنے کے لیے ہجوم کی شکل میں پہنچ جاتے ہیں۔

برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی ملکہ الزبتھ ہی آئینی طور پر نیوزی لینڈ کی علامتی سربراہ مملکت ہیں۔ شہزادہ ولیم منگل کو ایک مختصر دورے پر آسٹریلیا بھی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG