رسائی کے لنکس

نیجر میں فوری طور پر انتخابات کروائے جائیں: حزبِ اختلاف


نیجر میں فوجیوں کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کیے جانے کے دو دن بعد نیجر کی حزبِ اختلاف کی جماعت نے ملک کے نئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

ادھر نیجر کے دارالحکومت نیامی میں ہفتے کے روز سینکڑوں لوگوں نے انقلاب کے حق میں جلوس نکالا جس میں فوج نے اس ہفتے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

جمعے کے دن بھی مظاہرین نے انقلاب کی حمایت کی جس میں غیر مقبول صدر ممدو تانجا کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

نیجر کے اندر یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس انقلاب کی مذمت کی جا رہی ہے۔

جمعے کے دن افریقی یونین نے نیجر کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین، نیجر کے سابق حکمران فرانس، اقوامِ متحدہ اور جنوبی افریقہ نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ آئینی اقتدار بحال کر دے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو امید ہے کہ فوج عبوری حکومت قائم کرے گی جو انتخابات کروائے گی۔

فوجی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نیجر کو جمہوریت کی علامت بنا دے گی۔

نیجر کے نئے فوجی سربراہ سالاؤجِیبو جمعے کےروز پہلی بار منظرِ عام پر آئے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ فیصلے کرنے کے لیے مشاورتی کونسل قائم کریں گے۔

XS
SM
MD
LG