رسائی کے لنکس

نائجیریا: خودکش بم دھماکے میں کم ازکم پانچ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی نائجیریا میں پیر کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکا نسبتاً پرامن ریاست تارابا کے مرکزی شہر جالنگو میں ہوا جہاں وزارت خزانہ اور پولیس کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

اس واقعے سے ایک روز قبل شمالی نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق اتوار کو کانو میں واقع بائرو یونیورسٹی میں منعقدہ عیسائیوں کی ایک دعائیہ تقریب پر حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے اور پھر فائرنگ کی۔

یونیورسٹی کے ایک استاد ڈاکٹر ناصر فاغ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ ہلاک خیز حملے دو جگہوں پر کیے گئے اور آئندہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین پروفیسر بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG