رسائی کے لنکس

نائیجریا: کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک


نائیجیریا میں عہدے داروں نے کہا ہےکہ ممیڈگوری شہر میں ایک خود کش بم کے حملےمیں کم از کم چھ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں ۔

پولیس نے کہا ہے کہ بمبار نے جمعے کے روز ان کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر اپنی کار کو دھماکے سے اڑا دیا ا ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار شامل تھا جب کہ کم از کم سات لوگ زخمی ہوئے ۔
یہ واقعہ اس کے ایک روز بعد پیش آیا ہے جب نائیجیریا میں امریکی سفارت خانے نے وہاں جاری تشدد کی وجہ سے امریکیوں کو شہر سے چلے جانے پر زور دیا ۔
جمعرات کے روز سفارتی مشن نے میڈگوری میں حکومتی فورسز اور مقامی انتہا پسندوں کے درمیان جاری تشدد سے خبر دار کیا تھا ۔ سفارت خانے نے کہا تھا کہ اس کا خیال ہے کہ صورتحال مزید بگڑے گی ۔
کسی گروپ نے جمعے کے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ بوکو ہرام کے طور پر معروف عسکریت پسند گروپ ماضی میں ایسے ہی حملے کر چکا ہے۔
میڈگوری، اس عسکریت پسند تنظیم کا آبائی شہر ہے۔

اس گروپ پر نائیجیریا میں سینکڑوں ہلاکتوں کا الزام عائد کیا جا چکا ہے ۔

XS
SM
MD
LG