رسائی کے لنکس

نائجیریا: خوں ریز بَلووں کے بعد کنووں سے لاشیں برآمد


مزید لاشیں دستیاب ہورہی ہیں: سرکاری ذرائع

وسطی نائجیریا کے شہر جَوس میں حال ہی میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان خوں ریز جھڑپوں کے بعد ، ہلاک ہونے والے کم سے کم 150 لوگوں کی لاشیں کنووں سے نکالی گئى ہیں۔

ہلاک شدگان کی لاشوں کو جمع اور دفن کرنے کے کاموں سے متعلق ایک مسلمان عہدے دار محمد تَنکو شیتونے کہا ہے ابھی تک مزید لاشیں دستیاب ہورہی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ بعض لوگوں کو زندہ جلا کر ہلاک کیا گیا تھا۔

چار روزتک اُن بَلووں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ پہلےہی 200 سے اُوپر چلاگیا ہے، جن کے دوران بندوقوں، کلہاڑیوں اور چُھروں سے مسلح لوگوں نے جتھوں کی صورت میں سڑکوں پر گھومتے پھرتے سینکڑوں لوگوں پر حملے کیے تھے۔

ریڈ کراس نے کہا ہے فسادات کے دوران کم سے کم 17 ہزار لوگوں نے سکولوں ، فوجی بارکوں اور ہسپتالوں میں پناہ لی تھی اور ہزاروں لوگ ابھی تک وہیں ہیں۔

تشدّد کے واقعات اتوار کے روز شروع ہوئے تھے۔لیکن یہ بات ابھی تک غیر واضح ہے اس کے اسباب کیا تھے۔جَوس میں پہلے بھی مذہبی بنیاد پر تشدد کے واقعات ہوتے رہے ہیں اور حالیہ فسادات پچھلے ایک عشرے میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان چوتھے خوں ریز فسادات تھے۔

XS
SM
MD
LG