رسائی کے لنکس

نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ، 9 شدت پسند ہلاک


فائل
فائل

صبح سویرے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والی اِس جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جو نائجیریائی قانون سازوں کے لیے زیر تعمیر گھروں کی بستی کے قریب واقع ہوئی

نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز سکیورٹی اہل کاروں کے ساتھ ہونے والی مسلح جھڑپ میں بوکو حرم شدت پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے نو مشتبہ ارکان ہلاک ہوئے۔

سرکاری سکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ صبح سویرے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والی اِس جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جو نائجیریائی قانون سازوں کے لیے زیر تعمیر گھروں کی بستی کے قریب واقع ہوئی۔

خاتون ترجمان، مارلین اُگار نے کہا ہے کہ پکڑے گئے بوکو حرم کےدو ارکان نے اِس مقام پر چھپائی گئی ہتھیاروں کی کھیپ کے بارے میں اہل کاروں کو تفصیل بتائی۔

اُن کے بقول، اِن ہتھیاروں کو برآمد کرنے کے لیے سکیورٹی کا ایک مشترکہ جتھا ترتیب دے کر وہاں روانہ کیا گیا۔ جب یہ ٹیم وہاں پہنچی، تو اُس پر حملہ کیا گیا، جس پر اُس نے جواباً فائرنگ کی۔

اُگار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بوکو حرم کے 12 مشتبہ شدت پسندوں کو زیرِ حراست لیا گیا۔

اپنے آپ کو بوکو حرم کے رُکن ظاہر کرنے والے اِن دو افراد کو نامہ نگاروں کے سامنے لایا گیا جنھوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اُن کا اس گروپ سے تعلق ہے۔

اس برادری کے مکینوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ یہ نوجوان بوکو حرم کے ارکان ہیں، جو اِن گھروں میں رہنے کا کرایہ دے رہے تھے۔

شدت پسندی کا یہ واقعہ نائجیریا کی بورنو ریاست پر ایک بڑے حملے کا نتیجہ ہے، جس کا ذمہ دار شدت پسند اسلامی گروہ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بنی شیخ قصبے کے قرب و جوار میں شدت پسندوں نے کم از کم 87افراد کو ہلاک کردیا، اور بیسیوں گھروں اور عمارتوں کو نذر آتش کردیا گیا۔
XS
SM
MD
LG