رسائی کے لنکس

نائیجیریا: بم دھماکے میں 71 ہلاک


پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پیر کی صبح نیاآنیا کے بس کے اڈے پر اس وقت ہوا جب لوگ اپنے کام پر جا رہے تھے اور وہاں خاصا رش تھا۔

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافات میں بس اڈہ میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 71 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پیر کی صبح نیاآنیا کے بس کے اڈے پر اس وقت ہوا جب لوگ اپنے کام پر جا رہے تھے اور وہاں خاصا رش تھا۔

فوری طور پر کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کارروائی اسلامی عسکری تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں کی ہے، اس سے قبل بھی اکثر عوامی مقامات پر حملے کر چکی ہیں جن میں بازار اور اسکول شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے اواخر میں بورنو کی ریاست میں ہونے والے حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے میں نائجیریا کے اخبارات کے مطابق حملہ آوروں نے رات کے وقت دو دیہایت پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کو ان کے گھروں میں ہلاک کیا اور مکانوں اور دوکانوں کو آگ لگا دی تھی۔

بوکوحرام نے 2009 سے حکومت کی خلاف خانہ جنگی شروع کر رکھی ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس دوران اس نے ہزاروں لوگوں کو ہلاک کیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انتٹرنیشنل نے دو ہفتہ قبل کہا تھا کہ اس سال بوکو حرام کی طرف سے کیے گئے مشتبہ حملوں میں 1500 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG