رسائی کے لنکس

نائیجیریا میں بس اڈے پر بم دھماکا، کم ازکم پانچ افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یہ حملہ حکومت کی طرف سے گزشتہ جمعہ کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد تازہ ترین حملہ ہے۔ حکام نے بوکو حرام سے متعلق "اختلاف رکھنے والے" عناصر کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک بس اڈے پر ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

بدھ دیر گئے آزار قصبے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

نائیجیریا کے اس قصبے میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کی طرف سے کئی حملے کئے گئے جس میں بینکوں، پولیس تھانوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ بدھ کو ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جلنے کی وجہ سے یہ شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

شمالی نائیجیریا میں ہونے والا حملہ حکومت کی طرف سے گزشتہ جمعہ کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد تازہ ترین حملہ ہے۔ حکام نے بوکو حرام سے متعلق "اختلاف رکھنے والے" عناصر کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بوکو حرام گزشتہ پانچ سالوں سے نائیجیریا میں دہشت گردی کر رہی ہے اور یہ ملک کے شمال میں ایک بنیاد پرست اسلامی ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نائیجیریا میں بم دھماکوں، مسلح حملوں اور دیہاتوں اور قصبوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG