رسائی کے لنکس

نائیجیریا:عمارت منہدم ہونے سے 19ہلاک


نائیجیریا:عمارت منہدم ہونے سے 19ہلاک
نائیجیریا:عمارت منہدم ہونے سے 19ہلاک

نائیجیریا میں پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دارالحکومت ابوجا میں ایک عمارت گرنے سے 19افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 12کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت پر 2009ء میں چوتھی منزل کی تعمیر کے آغاز بعد یہ تعمیرات کے قوانین کے معیار پر پورا نہیں اتر سکی تھی اور یہاں مقیم افراد کو اس کے غیر محفوظ ہونے کے بارے میں متنبہ کردیا گیا تھا۔

نائیجیریا میں عمارتیں گرنے کے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں کیونکہ تعمیرات سے منسلک افراداکثر عمارتیں بناتے وقت تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقص مٹیریل استعمال کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG