رسائی کے لنکس

دہشت گرد منصوبے کی معلومات تھیں، ثبوت نہیں تھے، اوباما کے مشیر


امریکی صدر باراک اوباما کے دہشت گردی سے متعلق مشیر نے کہا ہے کہ یہ خیال صحیح نہیں کہ انٹلی جنس ایجنسیوں نے کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ کرسمس کے دن دہشت گردانہ حملے کا سد باب ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اداروں کے پاس نائجیریا کے باشندے کے بارے میں معلومات تھیں مگر کسی دہشت گردانہ منصوبے کے بارے میں مکمل معلومات اور ثبہوت نہیں تھے۔

اس سے پیشتر مسٹر اوباما کہہ جکے ہیں کہ یہ ہمارے انٹلی جنس نظام کی ناکامی تھی جس کے باعث یمن میں بننے والے اس منصوبے سے وقت پر پردہ نہیں اٹھایا گیا۔

عبدالمطلب کے والد نے جو نائیجیریا کے معزر بنکر ہیں اور حکومت کے سابق وزیر بھی، امریکی عہدیداروں کو اپنے بیٹے کے انتہا پسند نظریات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG