رسائی کے لنکس

نائجیریاکی پارلیمنٹ نے جوناتھن کو قائم مقام صدر بنا دیا


ایسے وقت میں جب نائجیریا کے صدر عمرو یار ادُوا علاج کے لیے بیرونِ ملک مقیم ہیں، نائجیریا کی پارلیمنٹ نے ووٹنگ کرکے ملک کے نائب صدر گُڈلک جوناتھن کو قائم مقام صدر کا منصب دے دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے منگل کے روز جس تحریک کی منظوری دی ہے اُس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر جوناتھن اب قائم مقام صدر کی حیثیت سے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فرائض انجام دیں گے۔

مسٹر یار ادُدوا23 نومبر کو سعودی عرب گئے تھے۔ وہ اُس وقت سے منظرِ عام پر نہیں آئے اور بدستور ملک سے باہر ہیں۔

منگل کے روز پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے پہلے نائجیریا کے صوبائى گورنروں، حزبِ اختلاف کی پارٹیوں، ذرائع ابلاغ کے مالکوں اور نائجیریا کی بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ مسٹر جوناتھن باضابطہ طور پر صدر کے اختیارات سنبھال لیں۔تاہم کچھ وکیلوں اور پارلیمنٹ کے بعض ارکان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے غیر آئینی کارروائى کی ہے۔

منگل کی اس کارروائی پر مسٹر یار ادُوا یا مسٹر جوناتھن نے فوری طور پر کوئى تبصرہ نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG