رسائی کے لنکس

نائجیریا : صدر ادووا سعودی عرب میں علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے


نائجیریا کے صدر ادووا
نائجیریا کے صدر ادووا

نائیجیریا کے عہدے داروں نے کہاہے کہ امراؤ یار ادووا سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں تین ماہ تک علاج کے بعد بدھ کی صبح ملک واپس آگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ جب مسٹر یار ادووا کا طیارہ ابو جا اترا تو ایک ایمبولینس ہوائی اڈے پر ان کا انتظار کر رہی تھی اور یہ کہ جب ان کا موٹر گاڑیوں کا قافلہ ان کی ہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا تو راستے کے دونوں طرف فوجی لائن میں کھڑے تھے ۔

صدر، جو 23 نومبر کواس بیماری کے باعث جسے عہدے داروں نے دل کی بیماری بتایا تھا ، سعودی عرب روانہ ہوئے تھے فوری طور پر دکھائی نہیں دیے۔

سعودی عر ب کے لیے نائجیریا کے سفیر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ صدر کی صحت بہتر ہو چکی ہے ۔

لیکن انہوں نے اور دوسرے عہدے داروں نے اس بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ مسٹر یار ادووا نائب صدر گڈلک جونیتھن سے فوری طور پر اقتدار واپس لے لیں گے جنہیں پارلیمنٹ نے صدر کی غیر حاضری میں ملک کا قائم مقام سر براہ بنا دیا تھا۔

بدھ کے روز ایک بیان میں امریکہ نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ مسٹر یار ادووا کی واپسی ان کے اعلیٰ مشیروں کی جانب سے ملک کے استحکام کو متاثر کرنے اور جمہوری عمل میں کوئی نئی غیر یقینی کی فضا پیدا کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہے ۔

نائجیریا میں اگلے سال صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے ۔

XS
SM
MD
LG