رسائی کے لنکس

نائجیریا: شادی کی دعوت لڑائی کی نذر


گولیوں کے تبادلے کا یہ تازہ واقع تشدد کے واقعات کی اُس طویل کڑی کا ایک حصہ ہے، جس میں سخت گیر اسلامی گروپ ملوث نظر آتا ہے

بوکو حرام کے سخت گیر اسلامی گروپ کے ارکان کی طرف سےہفتے کومنعقد ہونے والی شادی کی ایک دعوت ہلاکت خیز تشددکے واقع میں بدل گئی۔

نائجیریا کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا ہےکہ فوج میدوگری کے شمال مشرقی شہر میں ہونے والی اِس شادی کی دعوت پرنگاہ رکھے ہوئے تھی، ایسے میں بوکو حرام کےایک رکن نے اُن پر گولی چلا دی۔ لیفٹیننٹ کرنل صغیرموسیٰ نے بتایا کہ واقع میں تین شہری ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے۔

موسیٰ نے بتایا کہ فوجیوں نےیہ کارروائی اُس وقت کی جب وہ حملے کی زد میں آئے۔

گولیوں کے تبادلے کا یہ تازہ واقع تشدد کے واقعات کی اُس طویل کڑی کا ایک حصہ ہے، جس میں سخت گیر اسلامی گروپ ملوث نظر آتا ہے۔

مشرقی ریاست تربا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد جنھوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں، دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اغوا کیا، اورجمعےکے روزاُن کے ہاتھ باندھ کر اُن پر گولیاں چلادیں۔

نائجیریائی حکام نے جمعے کے دِن بوکو حرام کے دہشت گردوں پر جیل پر دھاوا بولنے کے ہلاکت خیزواقعے کا الزام لگایا، جو ملک کے شمال مشرق کے علاقے میں واقع ہے۔

ریاست بورنو میں حکام نے بتایا کہ مسلح افراد نے جیل پر چڑھائی کرکے دو محافظوں کو ہلاک کیا، اور اِس طرح نامعلوم قیدیوں کو رہا کرادیا۔ پولیس ترجمان سمیوئیل تزہی نے بتایا کہ بھاگ نکلنے والوں میں سے 23قیدیوں کو پھر سے پکڑ لیا گیا ہے۔

کچھ نائجیریائی لوگوں نے گروپ پر اِس ہفتےمویشیوں پرہونے والے وحشیانہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا ہے جس واقع میں 34افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG