رسائی کے لنکس

نائجیریا: گرجے میں بم دھماکا، 19 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافات میں اتوار کو کرسمس کے تہوار کے موقع پرایک کیتھولک گرجے میں عبادت کے دوران بم کے ایک طاقتور دھماکے میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

امدادی کارکنوں نے متعدد زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اُن کی تعداد واضح نہیں ہے۔ چرچ کے قریب مشتعل مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کی اطلاعات بھی ملیں۔

اس حملے کے بعد شورش زدہ شہر جوز میں ایک اور چرچ میں بھی دھماکا ہوا۔

فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن ملک میں تشدد کی ان کارروائیوں کی حالیہ لہر کا الزام باکو حرم نامی مسلمان انتہا پسند فرقے پرعائد کیا جاتا ہے جس میں کم از کم 465 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

گزشتہ سال بھی کرسمس کے تہوار کی تیاریوں کے دوران جوز شہر میں اس فرقے سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے حملے کر کے 32 افراد کو ہلاک اور 74 کو زخمی کر دیا تھا۔

یہ شہر نائجیریا کے اکثریتی عیسائی آبادی والے جنوبی حصے کو مسلمان اکثریت والے شمالی حصے سے جدا کرتا ہے۔ اس خطے میں پچھلے ایک عشرے کے دوران نسلی فسادات میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دارالحکومت ابوجا میں امریکی سفارت خانے نے جمعہ کو اپنے شہریوں کو گرجا گھروں، عوامی ہجوم اور غیر ملکیوں کے اجتماعات والے مقامات پر خاص طور پر ’’ ہوشیار‘‘ رہنے کا انتباہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG