رسائی کے لنکس

نائیجیریا: عسکریت پسند کا گاؤں پر حملہ، 20 سے زائد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر داکو کے رہائشیوں کے مطابق مسلح افراد نے گاؤں کی ایک مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

نائیجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ملک کے شمال مشرق میں ایک گاؤں پر حملہ کرکے 20 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا۔

شہر داکو کے رہائشیوں کے مطابق مسلح افراد نے گاؤں کی ایک مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

شمال مشرق میں یہ تشدد کی تازہ کارروائی ہے۔ یہیں قریبی گاؤں چیبوک سے بوکو حرام نے اپریل میں طالبات کو اغوا کیا تھا جن میں سے اب بھی 200 سے زائد ان کی تحویل میں ہیں۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان لڑکیوں اور ان لوگوں کے لیے ’’اٹھ کھڑے‘‘ ہوں جوکہ مشکلات کا شکار ہیں۔

شدت پسند تنظیم نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے گزشتہ پانچ سال سے جاری بغاوت میں ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔ عسکریت پسندوں نے اسکول، عیسائی عبادت گاہوں، مساجد، بسوں کے اڈوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا۔

نائیجیریا کے آرمی کمانڈر نے پیر کو کہا تھا کہ فوج نے جنوب مشرقی علاقے ابیا میں بوکو حرام کے سینکڑوں مشتبہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیفٹیننٹ کمانڈر رشید اومولوری نے گرفتار ہونے والوں کی تعداد 486 بتائی ہے۔ ان کے بقول عسکریت پسند ایک قافلے کی صورت بسوں میں سفر کررہے تھے۔
XS
SM
MD
LG