رسائی کے لنکس

نائین الیون کی دسویں برسی پر امریکہ میں ہائی الرٹ


نائین الیون کی دسویں برسی پر امریکہ میں ہائی الرٹ
نائین الیون کی دسویں برسی پر امریکہ میں ہائی الرٹ

امریکی صدر براک اوباما نے گیارہ ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی دسویں برسی پر تقریبات کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کےاپنے اعلی ترین مشیروں سے ملاقات کی ہے۔


اس اجلاس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ اجلاس ایسے میں ہوا ہے کہ جب عہدے دار انٹیلی جینس کی اس ٹپ کے بعد مسلسل ہائی الرٹ ہیں کہ القاعدہ نے ممکن ہے نیو یارک یا واشنگٹن میں برسی کے موقع پر تین اشخاص کو ایک کار بم دھماکہ کرنے کے لیے بھیجا ہو۔

برسی کے موقع پر سیکیورٹی پہلے ہی ملک بھر میں سخت تھی اور کئی روز قبل اس ٹپ کے ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نیو یارک اور واشنگٹن میں موجود تھی۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ کسی ممکنہ حملے کا خطرہ اتوار کو طے شدہ تقریبات کو متاثر نہیں کرے گا


وائٹ ہاؤس نے بھی کہا ہے کہ اس خطرے سے صدر کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ مسٹر اوباما اتوار کو پروگرام کے مطابق نیو یارک شہر کے ساتھ ساتھ پنٹگان اور شینکس ول، پنسلوانیا میں حملوں کے مقامات کا دورہ کررہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG