رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا


نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 245 رنز درکار تھے جو اس نے 48 ویں اوور میں 8 وکٹس کے نقصان پر حاصل کرلئے۔ اس نے مجموعی طور پر 248رنز بنائے آخری کھلاڑیوں میں ہینری 6 رنز بنا کر محمد سیف الدین کی بال پر آؤٹ ہوئے، جبکہ سنٹنر 17 اور فرگوسن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا نواں میچ اوول میں کھیلا گیا۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی۔

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز گپٹل اور منرو تھے اور دونوں نے ہی 9،9 رنز اسکور کئے اور اتفاق سے دونوں کی وکٹ بھی ایک ہی کھلاڑی شکیب الحسن نے لی۔ گپٹل نے 25 اور منرو نے 24 رنز بنائے۔

دونوں بیٹسمین کی جگہ ولیم سن اور راس ٹیلر نے لی۔ ٹیلر نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

ولیم سن نے مجموعی طور پر چالیس رنز بنائے، جبکہ لیتھیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں کو مہدی حسن نے آؤٹ کیا۔

راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 82 رنز اسکور کئے۔ ان کی وکٹ مصدق حسین نے لی۔

43 ویں اوورز میں گرینڈ ہومز نے سر سے اونچی جاتی ہوئی وائٹ بال کو غلط شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 15 رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ محمد سیف الدین نے لی۔

نئے بیٹسمین تھے سنٹنر۔ لیکن ان کے آتے ہی نیشام 25 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں نیوزی لینڈ کو ساتویں وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا۔

نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 245 رنز درکار تھے جو اس نے 48 ویں اوور میں 8 وکٹس کے نقصان پر حاصل کر لئے۔ اس نے مجموعی طور پر 248رنز بنائے۔

آخری کھلاڑیوں میں ہینری 6 رنز بنا کر محمد سیف الدین کی بال پر آؤٹ ہوئے، جبکہ سنٹنر 17 اور فرگوسن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش 244 رنز بنا کر آؤٹ:
ورلڈ کپ کے نویں میچ میں بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کے خلاف 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا ہے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 245 رنز درکار ہوں گے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا، تاہم، 45 رنز کی شراکت کے بعد سومیا سرکار 25 اور تمیم اقبال24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یوں بنگلہ دیش کو پے در پے دو کٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مشفق الرحیم آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے 19 رنز اسکور کئے مگر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ 110رنز پر گری جب شکیب الحسن 64رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ اس میچ کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔

پانچویں وکٹ 179 رنز کے اسکور پر گری جب محمد مٹھن 26 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمود اللہ اور مصدق حسین نے چھٹی وکٹ کے طور پر کھیل کو آگے بڑھایا۔ مگر محمود 20رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگیا۔

محمود اللہ کی جگہ محمد سیف الدین بیٹنگ کرنے آئے۔ لیکن اسی اثنا میں مصدق حسین گیارہ رنز پر بولٹ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت تک بنگلہ دیش کا اسکور 224 رنز ہوگیا تھا۔

اگلی باری مہدی حسن مرزا کی تھی۔ وہ بھی صرف 8رنز پر بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد مشرفی مرتضیٰ کھیلنے آئے۔ لیکن وہ ایک ہی رن بنا سکے اور یوں بنگلہ دیش مقررہ 50 اوورز میں 244رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 245 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG