رسائی کے لنکس

logo-print

معروف پاکستانی امریکی ڈاکٹرکے بیٹے حادثے میں جاں بحق


معروف سماجی کارکن اور پاکستان امریکن لیگ کے چیرمین ڈاکٹر نثار چودھری کے 25سالہ بیٹے، محمد حماد چودھری کا اتوار کو میری لینڈ میں کولمبیا کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار حماد چودھری کو ایک گاڑی نے ٹکر ماری جس حادثے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان نےبڑی تعداد میں اِس اچانک اور المناک حادثے پر ڈاکٹر نثار چودھری اور اُن کے اہل خانہ سے صدمے اوردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس حادثے کی انکوائری کر رہی ہے۔

ڈاکٹر نثار چودھری ، پاکستانی امریکن کانگریس کےسابق صدر اور تجزیہ کار ہیں۔

XS
SM
MD
LG