رسائی کے لنکس

ویتنام سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر پابندی


ویتنام سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر پابندی
ویتنام سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر پابندی

جنوبی کوریا نے ویتنام سے مزدوروں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا ہے کیوں کہ ایسے افراد کی بڑی تعداد ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد رو پوش ہو چکی ہے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ سیول ویتنام کے باشندوں کو کوریائی زبان کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے رہا جو عارضی مزدوروں کو جنوبی کوریا میں داخلے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سال 2004ء اور 2005ء کے دوران 4,000 سے زائد ویتنامی مزدور جنوبی کوریا میں داخل ہوئے اور متعلقہ پروگرام کے تحت انھیں چھ سال تک ملک میں رہنے کی اجازت تھی، لیکن مقررہ مدت کے اختتام پر ان میں سے تقریباً 50 فیصد ہی اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔

جنوبی کوریا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نئے امیدواروں کو اُس وقت تک کوریائی زبان کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جت تک غیر قانونی مزدوروں کی تعداد کم نہیں ہو جاتی۔

XS
SM
MD
LG