رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کے خلاف ’خصوصی کارروائی‘ کی دھمکی


شمالی کوریا نے سیول کے خلاف ایسی ’’خصوصی کارروائی‘‘ کرنے کی دھمکی دی ہے جو اُس کے بقول صدر لی میونگ باک کی حکومت کا منٹوں میں صفایا کر دے گی۔

پیر کو دی گئی یہ دھمکی طویل عرصے سے جنوبی کوریا سے متعلق دیے جانے والے دھمکی آمیز پیغامات کی کڑی ہے، لیکن ماضی کی نسبت اسے زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ دھمکی ایسے وقت دی گئی ہے جب پیانگ یانگ کے رہنما شاملی کوریا کے بانی کِم ال سنگ کی 100 ویں سالگرہ کی تقریبات پر اُن کے بقول سیول کے ہتک آمیز تبصرے اور جنوبی کوریا کے اس حالیہ اعلان کہ اس کے پاس شمالی کوریا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھنے والے کروز میزائل موجود ہیں، پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو نے تازہ ترین دھمکی کا اعلان ایک خصوصی خبرنامے میں کیا۔

’’اب ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری انقلابی افواج باغی جماعت کی بے دھڑک نافرمانی کو ختم کرنے کے لیے جلد ایک ’خصوصی کارروائی‘ کریں گی۔‘‘

XS
SM
MD
LG