رسائی کے لنکس

جوڑے کے دہشت گردوں سے رابطے کے شواہد نہیں ملے: ایف بی آئی


رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردی کو انقلابی شکل دینے کے لئے، اپنے ہم خیال ایسے عمومی حملہ آوروں کی تلاش میں رہتا ہے۔ معلومات کے تبادلے کے لئے یہ گروپ سماجی میڈیا کو استعمال کرتا ہے اور پروپگنڈے کے ذریعہ دنیا بھر سے اپنے مقلد بھرتی کر رہا ہے

کیلی فورنیا میں 14 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے جوڑے کے خلاف اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ وہ دہشت گردوں کی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ متاثر ضرور تھے، لیکن انھوں نے یہ کارروائی داعش کی ہدایت کے تحت نہیں کی۔

اس بات کا اعلان بدھ کو ایف بی آئی کے سربراہ، جیمز کومی نے کیا۔

خبر رساں ادارے، رائٹزر کے مطابق، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردی کو انقلابی شکل دینے کے لئے، اپنے ہم خیال ایسے عمومی حملہ آوروں کی تلاش میں رہتا ہے۔ معلومات کے تبادلے کے لئے یہ گروپ سماجی میڈیا کو استعمال کرتا ہے اور پروپگنڈے کے ذریعہ دنیا بھر سے اپنے مقلد بھرتی کر رہا ہے۔

ایف بی ائی کے ڈائریکٹر کومی نے نیویارک میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم آج جس خطرے کا سامنا کر رہے ہیں، القاعدہ اس سے بلکل مختلف تھی۔

بعدازاں، انھوں نے کہا کہ سان برنارڈنیو میں، دو سمبر فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے 28 سالہ سید رضوان فاروق اور 29 سالہ تاشفین ملک نے 2013ء کے ابتدا میں نجی بات چیت میں جہاد اور شہادت کی حمایت کی تھی۔ لیکن، انھوں نے کبھی عوامی سطح پر سماجی میڈیا میں ان خیالات کا اظہار نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ حکام کو یقین ہے کہ جولائی میں چٹانوگا، ٹیننسی فائرنگ میں چار امریکی میرین کو ہلاک کرنے والا محمد عبدالعزیز بھی مسلح افراد کے پروپگنڈے کی وجہ سے سخت گیر بنا تھا۔

کومی نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف بی آئی نے حال ہی میں تمام 50 ریاستوں میں ایسے سینکڑوں منصوبہ بندی کی تحقیقات کی ہیں جو داعش سے متاثرہ لوگوں نے کی تھی۔

داعش نے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے، جہاں انھوں نے خلافت قائم کی ہے۔13 نومبر کو پیرس حملے کی ذمہ داری بھی انھوں نے قبول کی جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے۔

کومی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سہ جہتی حکمت عملی پر کار بند ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے لئے جنگجو بھرتی کر رہا ہے تو مختلف ممالک میں انفرادی طور پر لوگوں کو اپنا ہم خیال بھی بنا رہا ہے جو وہاں حملے کرسکیں اور تربیت یافتہ کارکن یورپ اور امریکہ بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہاں پرتشدد کارروائی کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے سماجی میڈیا ان کا بہترین ذریعہ ہے اور خصوصی طور پر امکانی حامیوں سے رابطے کے لئے ٹوئٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر کتاب فروخت کرنے جیسا طریقہ ہے، اس طریقے سے فلموں کی مشہوری کی جاتی ہے اور یہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

داعش مسلسل باہمی گفتگو کو حاصل کرتا ہے۔ کومی نے کہا کہ انھوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایسے آلات بنانے سے روکنے کی کوشش کی جس تک عام رسائی حاصل نہ ہو جائے۔ اس مقصد کے لئے، عدالتی حکم نامے کو بھی استعمال کیا۔

لیکن، کومی کا کہنا تھا کہ اس پر اتفاق کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اور ٹیکنالوجی کمپنی باہم مل کر پرائیویسی متاثر کئے بغیر مل کر یہ کام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ کو ختم نہیں کریں گے۔

XS
SM
MD
LG