رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات، امریکی سفارت کار ایشیا روانہ


سٹیفن بوزورتھ بدھ کے روز چین ،جمعرات کو جنوبی کوریا، اور جمعے کو جاپان کے عہدے داروں سے ملاقاتیں ٕ کریں گے۔

ایسے وقت جب شمالی کوریا کے ساتھ معطل بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے چین نے کوششیں تیز تر کردی ہیں، جوہری مذاکرات کی غرض سے ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار ایشیا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

سٹیفن بوزورتھ بدھ کے روز بیجنگ میں چین ، جعرات کو جنوبی کوریا اور جمعے کو جاپان کے عہدے داروں سے ملاقاتیں ٕ کریں گے۔

منگل کے روز چین نے امریکہ اور شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ دوبارہ چھ فریقی جوہری مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں میں تعاون کریں۔ اِن مذاکرات میں امریکہ، دونوں کوریائی ممالک، چین، جاپان اور روس شامل ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تنازعے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان دوطرفہ رابطہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھ فریقی مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کے حق میں ہے۔

اُنھوں نے جس وقت یہ بیان دیا ، چینی صدر ہو جِن تاؤ نے بگنا میں شمالی کوریا کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے لیے میزبان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

چین کی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کِم ینگ اِل کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر ہو نے شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کا اعادہ کیا۔ اطلاعات میں جوہری معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

چھ فریقی مذاکرات کا مقصد شمالی کوریا کوجوہری ہتھار وں کو ترک کرنے کے عوض معاشی امداد قبول کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔

شمالی کوریا نے گذشتہ سال احتجاج کے طور پر مذاکرات سےاُس وقت علاحدگی اختیار کر لی جب اقوامِ متحدہ نے جوہری اور دور تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کرنےکی پاداش میں اُس کے خلاف پابندیاں کی تھیں۔



XS
SM
MD
LG