رسائی کے لنکس

شمالی بھارت سردی اور دھند کی لپیٹ میں، دس افراد ہلاک، درجنوں زخمی


پٹڑی سے اتر جانے والی گاری میں آگ
پٹڑی سے اتر جانے والی گاری میں آگ


ہفتے کو شمالی بھارت زبردست سرد لہر اور گھنے کُہرے کی لپیٹ میں ہے جِس کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، جب کہ اُتر پردیش میں تین مقامات پر تین ٹرین حادثے ہوئے، جِن میں کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

نارتھ سینٹرل ریلوے الہ آباد کے جنرل منیجر ہری چندرا جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پہلا ریل حادثہ اِٹاوا کے نزدیک دوسرا کانپور میں پَنکی کے قریب جب کہ تیسرا الہ آباد کے پاس ہوا۔ ریلوے کے ترجمان نے حادثوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اِٹاوا کے حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کُہرے کے سبب نظر نہ آنے کی وجہ سے لِچوی ایکسپریس مَگد ایکسپریس سے ٹکرائی، جب کہ الہ آباد کے نزدیک سَرچو ایکسپریس ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثے صبح آٹھ سے نو بجے کے درمیان ہوئے۔

اُدھر کُہرے کے سبب 54ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں، جب کہ اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر 40پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے اور کئی پروازوں کے راستے بدل دیے گئے ہیں، جِس کی وجہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں زبردست افراتفری کا عالم ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG