رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی طرف سے سمندر میں دو میزائل فائر کیے گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا ک وزرات دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے اس واقعہ کو "غیر ارادی اشتعال انگیزی کا ایک مسلح احتجاج " قرار دیا ہے کیونکہ اس کے بقول شمالی کوریا نے نو فلائی زون قرار دینے کے اعلان کے بغیر یہ میزائل فائر کیے۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کیے ہیں جو بظاہر امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان پیر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج کا اظہار ہے۔

جنوبی کوریا کی ’ینہاپ‘ خبر رساں ادارے نے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے ساحلی شہر نامپو سے 490 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گرے۔

جنوبی کوریا ک وزرات دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے اس واقعہ کو "غیر ارادی اشتعال انگیزی کا ایک مسلح احتجاج " قرار دیا ہے کیونکہ اس کے بقول شمالی کوریا نے نو فلائی زون قرار دینے کے اعلان کے بغیر یہ میزائل فائر کیے۔

کم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ’’ہماری فوج اور امریکی فورسز نے نگرانی کے عمل کو بہتر بنایا ہے اور ہم اس انداز کو برقرار رکھیں گے تاکہ فوری ردعمل کیا جا سکے۔ اگر شمالی کوریا نے کوئی اشتعال انگیز عمل کیا تو ہماری فوج سخت اور مضبوط ردعمل کرے گی جس کے لیے شمالی کوریا کو سخت پچھتاوا ہو گا۔‘‘

شمالی کوریا بڑے عرصے سے مطالبہ کر رہا ہے کہ واشنگٹن اورجنوبی کوریا سالانہ فوجی مشقیں ختم کر دیں جو پیانگ یانگ کے بقول "شمال پر حملے کرنے کی ایک مشق ہے"۔

شمالی کوریا معمول کے مطابق میزائل کے تجربات اور توپ کے گولے فائر کر کے ان فوجی مشقوں کے خلاف احتجاجا کا اظہار کرتا ہے۔

اس نے حالیہ سالوں میں بین الاقوامی تنقید کے پروا نہ کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے تجربات پر عائد پابندی کے باوجود اسی طرح کا طرز عمل اختیار کرنے کے علاوہ تین جوہری تجربات بھی کیے۔

جاپانی عہدیدارو ں نے بھی اس سے متعلق شمالی کوریا کو اپنی تشیویش سے آگاہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG