رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی اپنے جوہری اسلحے میں اضافے کی دھمکی


شمالی کوریا کی اپنے جوہری اسلحے میں اضافے کی دھمکی
شمالی کوریا کی اپنے جوہری اسلحے میں اضافے کی دھمکی

اتوار کے روز شمالی کوریا نے انتباہ کیا کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان پیر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے رد عمل میں اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا۔

شمالی کوریا کے سرکاری مرکزی خبر رساں ادارے نے ایک فوجی عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ یہ مشقیں جزیرہ نما کوریا کے جوہری اسلحے کے خاتمے کے عمل میں تعطل پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔

شمالی کوریا نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اسلحے کے اس معاہدے کا پابند نہیں ہو گا جس کے نتیجے میں 1950 تا 1953 کی جنگ کوریا ختم ہوئی تھی ۔

یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر تعطل میں پڑے مذاکرا ت کی بحالی کی سفارتی کوششیں جاری ہیں ۔ شمالی کوریا گزشتہ سال مذاکرات سے الگ ہو گیا تھا اور اس نے اپنا دوسرا جوہری تجربہ کیا تھا جس کےباعث اقوام متحدہ نے اس پر پابندیاں سخت تر کر دی تھیں۔

پیانگ یانگ مجوزہ فوجی مشقوں سے قبل بھی ، جنہیں وہ شمالی کوریا کے خلاف حملے کی تیاری کہہ کر ان کی مذمت کر تا ہے ، جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف اپنی دھمکیوں میں باقاعدگی سے اضافہ کرتارہتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG