رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام میں پیش رفت کا اعلان

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام میں پیش رفت کا اعلان
شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام میں پیش رفت کا اعلان

شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے جنوبی کوریاپر حملے کو ابھی صرف ایک ہی ہفتہ گزرا ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے جنوبی کوریاپر حملے کو ابھی صرف ایک ہی ہفتہ گزرا ہے۔

منگل کو شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی سے ملک میں نئے جوہری پلانٹ،ہلکے پانی کے ری ایکٹرکے زیر تعمیرہونے اور ہزاروں سینٹری فیوجز کی موجودگی کا اعلان کیا گیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ان سہولتوں کامقصد پرامن طور پر توانائی کا حصول ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ان منصوبوں کا پہلی مرتبہ انکشاف گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کا پلانٹ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مدددینے کا سبب بنے گا۔ یہ سہولت پلاٹونیم سے بنائے جانے والے ہتھیاروں کے اعلان کردہ پروگرام کے علاوہ ہے۔ تاہم شمالی کوریا کے ان دعووٴں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری انکشافات اور جنوبی کوریا کے جزیرے پر بمباری کا مقصدپیانگ یانگ کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے امریکا اور اتحادیوں پر دباوٴڈالنا ہے ۔

XS
SM
MD
LG