رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی طرف سے ایک بڑی فوجی پریڈ کی تیاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کوریا انسٹویٹ کی ویب سائیٹ 38 نارتھ کا کہنا ہے کہ منگل کو سیٹلایٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر میں 800 خیموں، 600 سے زائد ٹرکوں اور 200 بکتر بند گاڑیاں پیانگ یانگ کے سابق فضائی اڈے پر کھڑی نظر آتی ہیں۔

پیانگ ینگ کی طرف سے ورکرز پارٹی کے سترویں یوم تاسس کے موقع پر شمالی کوریا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔

امریکہ کوریا انسٹویٹ کی ویب سائیٹ 38 نارتھ کا کہنا ہے کہ منگل کو سیٹلایٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر میں 800 خیموں، 600 سے زائد ٹرکوں اور 200 بکتر بند گاڑیاں پیانگ ینگ کے سابق فضائی اڈے پر کھڑی نظر آتی ہیں۔

ہفتہ کو پیانگ ینگ کے کم ال سنگ اسکوئر پر ہونے والی پریڈ جس میں بڑی تعدا میں ٹینک اور میزائل لانچرز اور مارچ کرتے فوجی شامل ہوں گے، متوقع طور پر فوجی طاقت کا ایک موثر مظاہرہ ہو گا۔

گزشتہ سال اس وقت شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن عوامی منظر سے ایک ماہ سے زائد عرصے تک غائب رہے اور وہ (ورکرز پارٹی کی) سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوئے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ٹانگ کے زخم سے صحت یاب ہو رہے تھے۔

ان کی غیر حاضری ان قیاس آرائیاں کا سبب بنی کہ کم کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور اقتدار پر ان کی گرفت کمزور ہو رہی ہے۔

تاہم اس سال ایک بڑی فوجی تقریب میں کم کی متوقع شرکت کا مقصد یقینی طور پر نوجوان کم کے اقتدار کو مضبوط کرنا ہے جو 2011 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد آمرانہ ریاست کے سربراہ بنے۔

دوسری طرف اب اس بات کا امکان کم ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا سیٹلائیٹ کا تجربہ کرے گا جن کے بارے میں حال ہی میں عہدیداروں نے اشارہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے عہدیداروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ ان تجربات کو عمل میں لانے کی بظاہر کوئی تیاری نظر نہیں آتی ہے۔

پیانگ یانگ کی طرف سے میزائل اور جوہری تجربے کو بہت سے مبصرین کی نظر میں اشتعال انگیز دھمکی اور کم کی طرف سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کی طرف سے اس پر امریکہ اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے عائد پابندیوں کی مخالفت کا اظہار بھی قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG