رسائی کے لنکس

شمالی کوریا جوہری تجربہ کر سکتا ہے: سیول


شمالی کوریا کی ایک تجربہ گاہ۔ فائل فوٹو
شمالی کوریا کی ایک تجربہ گاہ۔ فائل فوٹو

وزارت دفاع کے ایک ترجمان کم من سیوک کا کہنا تھا کہ اس تجزیے کی بنیاد شمال کی پنگیئی ری نامی جوہری جائے تجربہ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا زیر زمین ایک اور جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

وزارت دفاع کے ایک ترجمان کم من سیوک کا کہنا تھا کہ اس تجزیے کی بنیاد شمال کی پنگیئی ری نامی جوہری جائے تجربہ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں۔

منگل کو کم نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیول اس ساری صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور اس نے ممکنہ ردعمل کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔

شمالی کوریا نے 2006، 2009 اور 2013 میں جوہری تجربات کیے تھے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

گزشتہ ماہ شمال نے خبردار کیا تھا کہ وہ ایک غیر واضح "نئی طرز" کا جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بعض مبصرین نے پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا رواں ہفتے صدر براک اوباما کے دورہ سیول کے دوران کوئی اشتعال انگیز کارروائی کرسکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے رہنما حالیہ مہینوں متنبہ کر چکے ہیں کہ پیانگ یانگ کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG