رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: 36 سال میں پہلی ورکرز پارٹی کانگریس کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ ورکرز پارٹی کا اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پانچواں ایٹمی دھماکہ کرے گا۔

شمالی کوریا میں حکمران جماعت ورکرز پارٹی کا اجلاس 6 مئی کو منعقد کیا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے کیے گئے اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کانگریس یعنی اجلاس کب تک جاری رہے گا نہ ہی اس میں اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مگر مبصرین کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن جوہری ٹیکنالوجی اور بیلسٹک میزائل پروگراموں میں ملک کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس اجلاس کو حکومت پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

مبصرین پالیسی اور اہم عہدیداروں کی تبدیلیوں کا بھی قریب سے جائزہ لیں گے۔

جنوری میں چوتھا جوہری دھماکہ اور فروری میں ایک بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کی پاداش میں اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے حالیہ ہفتوں میں کئی میزائل تجربات کیے ہیں۔

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ ورکرز پارٹی کا اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پانچواں ایٹمی دھماکہ کرے گا۔

اگلے ماہ متوقع پارٹی کانگریس 1980 کے بعد پہلی مرتبہ معقد کی جا رہی ہے جب کِم کے آنجہانی والد کم جونگ اِل نے اپنے والد اور شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ سے اقتدار سنبھالا تھا۔

1948 میں شمالی کوریا کے بننے کے بعد یہ پارٹی کا ساتویں اجلاس ہو گا۔

XS
SM
MD
LG