رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا منحرف فوجی جنوبی کوریا پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ بیس سال سے کم عمر ایک فوجی نے جزیرہ نما کوریا کے وسطی حصے میں گانگون صوبے میں واقع ایک چوکی پر جا کر اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔

جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک منحرف فوجی دیرینہ دشمن ممالک کے درمیان سخت پہرے والا غیر فوجی علاقہ پیدل عبور کر کے جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ بیس سال سے کم عمر ایک فوجی نے جزیرہ نما کوریا کے وسطی حصے میں گانگون صوبے میں واقع ایک چوکی پر جا کر اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس فوجی سے تفتیش کی جا رہی ہے مگر اس کے علاوہ کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

خبر رساں ادارے ’یونہاپ‘ نے کہا کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

سرحد پر انحراف کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔ شمالی کوریا کے منحرف ہونے والے اکثر شہری تیسرے ملک کے ذریعے ایسا کرتے ہیں۔ پہلے وہ چین سفر کرتے ہیں اور پھر کسی دوسرے جنوب مشرقی ایشیائی ملک جا کر پناہ لیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG