رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا پڑوسی ملک سے ہاٹ لائن پر رابطہ منقطع


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ جنوبی کوریا سے 1953ء میں ہونے والا امن معاہدہ منسوخ کر دے گا اور جوہری حملے میں پہل کی بھی دھمکی دی تھی۔

شمالی کوریا نے بظاہر جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی ہاٹ لائن منقطع کر دی ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکہ فورسز کی پیر کو مکمل ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے تناظر میں اپنی ہاٹ لائن منقطع کر دی ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ جنوبی کوریا سے 1953ء میں ہونے والا امن معاہدہ منسوخ کر دے گا اور جوہری حملے میں پہل کی بھی دھمکی دی تھی۔

13000 سے زائد امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجیوں کی ان سالانہ مشقوں کے دوران جب شمالی کوریا سے صبح نو بجے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا تو اس کا جواب نہیں دیا گیا۔

دونوں ممالک دن میں دو مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کے طریقہ کار پر کاربند ہیں۔

وزارت اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا نے پیر کے روز چار بجے والی معمول کی کال کرنے کی دوبارہ کوشش نہیں کی۔

پچھلے ہفتے شمالی کوریا نے 1971ء میں شروع ہونے والے مواصلاتی رابطے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ یہ چھٹا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے مواصلاتی رابطہ منقتہ کر دیا ہے اس سے پہلے ایسا واقعہ 2010ء میں پیش آیا تھا۔
XS
SM
MD
LG