امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بیان کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اِسی سال جنوبی کوریائی جنگی جہاز کے ڈبونے کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔
بیان کے مسودے میں جہاز ڈبونے کا الزام شمالی کوریا پر براہِ راست نہیں لگایا گیا، لیکن اِس میں اُس بین الاقوامی تحقیقات کے نتائج پر‘ گہری تشویش’ کا اظہار کیا گیا ہے جس میں حملے کی ذمہ داری پیانگ یانگ پر عائد کی گئی ہے۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ مسودے کو سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان ، امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا اور جاپان کی بھی حمایت حاصل ہے۔
یہ دستاویز کونسل کے 15ارکان میں تقسیم کی جارہی ہے اور سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ جمعے کو اس پر ووٹنگ کی توقع رکھتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائیس کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی طرف سے بیان منظور ہونے کی صورت میں جہازڈوبنے کے بارے میں ایک متفقہ پیغام کے طور پر جائے گا۔
26مارچ کو چیونان بحری جہاز کے ڈوبنے کا واقع پیش آیا جس میں 46ملاح ہلاک ہوئے۔
مقبول ترین
1