رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے رہنما کا ہائیڈروجن بم بنانے کا دعویٰ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسری طرف جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے ملک کی انٹلیجنس ایجنسی سے وابستہ ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جن سے کم کے دعوؤں کو تقویت ملتی ہو۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ان کے ملک نے ہائیڈروجن بم بنا لیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے "کے سی این اے" نے کم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا اب " ایک طاقتور جوہری ہتھیاروں والی طاقت ہے اور وہ پر اعتماد طریقے سے اپنی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے خود انحصاری کے تحت تیار کیے گئے جوہری بم اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہے"۔

کے سی این اے کا کہنا ہے کہ کم نے یہ بیان پیانگ یانگ میں واقع ایک تاریخی فوجی مقام کے دورے کے دوران دیا۔

ہائیڈروجن بم جسے تھرموی نیوکلئیر بم بھی کہا جاتا ہے اور یہ ایک ایٹم بم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتا ہے کیونکہ میں اس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔

دوسری طرف جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے ملک کی انٹلیجنس ایجنسی سے وابستہ ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جن سے کم کے دعوؤں کو تقویت ملتی ہو۔

شمالی کوریا کی طرف سے 2006، 2009 اور 2013 میں زیر زمین جوہری تجربات کرنے کی وجہ سے اس پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

XS
SM
MD
LG