رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا منقسم خاندانوں کی ملاقات پر بات چیت کریں گے


تین سال ہوچکے ہیں کہ 1950ء میں ہونے والی کوریائی جنگ کے نتیجے میں جدا ہونے والے خاندانوں کے درمیان ملاقات ہیں ہوسکی ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا نے کوریائی جنگ میں بچھڑنے والے خاندانوں کی ملاقات سے متعلق جمعہ کو بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔

سیول نے جمعرات کے روز کہا کہ پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا کے سرحدی گاؤں پانمنجوم میں مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

تین سال ہو چکے ہیں کہ 1950ء میں ہونے والی کوریائی جنگ کے نتیجے میں جدا ہونے والے خاندانوں کے درمیان ملاقات نہیں ہو سکی ہے۔

سیول میں وزارت یونیفیکیشن کا کہنا تھا کہ شمال نے تجویز دی ہے کہ جنوبی کوریائی حکام اس کے علاقے ماؤنٹ کم گانگ کے دورہ کریں۔ سیول نے 2008ء میں اس علاقے میں اپنے ایک سیاح کے قتل کے بعد یہ دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

یہ بات چیت دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان مہینوں تک جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد مفاہمتی عمل میں ایک تازہ پیش رفت ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں نے کائی سونگ کے مشترکہ صنعتی زون کی بحالی پر بھی اتفاق کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG