رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ


عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائر کیے گئے راکٹ کسی بھی ملک کے زمینی علاقوں میں نہیں گرے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی آبی حدود میں توپ خانے سے گولے داغے جو بظاہر جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا ردعمل ہو سکتا ہے۔

جنوبی کوریا نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی کوریا کی آبی حدود میں راکٹ فائر کیے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائر کیے گئے راکٹ کسی بھی ملک کے زمینی علاقوں میں نہیں گرے۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطاً سرحدی علاقوں میں بسنے والے کچھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پیانگ یانگ نے اتوار کو دھمکی دی تھی کہ ’’نئے نیوکلیئر ٹیسٹ‘‘ کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے گزشتہ ہفتے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کی مذمت کی تھی۔

گزشتہ بدھ کو شمالی کوریا نے اپنے سرحدی ساحلی علاقے سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بلیسٹک میزائل فائر کیے تھے۔
XS
SM
MD
LG