رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ ،چارہلاک


شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ ،چارہلاک
شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ ،چارہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی طیارے ’ڈرون ‘ سے پیر کے روز داغے گئے میزائلوں سے کم از کم چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام اور قبائلیوں کے مطابق میزائلوں کاہدف مرکزی قصبے میر علی کے قریب ثاوا گاؤں میں عسکریت پسندوں کے زیراستعمال ایک مکان اور گاڑی تھی۔

شمالی وزیرستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا میزائل حملہ تھا، اتوار کی شام دتہ خیل کے علاقے میں ڈرون طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے کم از کم پانچ جنگجومارے گئے تھے۔

رواں ماہ شمالی وزیرستان میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں تیزی آئی ہے اورستمبر میں ا ب تک کم ازکم چودہ ایسے حملوں میں 80 سے زائد شدت مارے جا چکے ہیں جن میں غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں موجود حقانی نیٹ کے جنگجو افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG