رسائی کے لنکس

ناروے میں القاعدہ کے تین مشتبہ ا راکین گرفتار


ناروے کی پولیس نے جمعرات کے روز القاعدہ کے تین مشتبہ ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ان کے بقول دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق اْن افراد سے بھی ہے جو امریکہ اور برطانیہ میں حملوں کی سازش میں زیر تفتیش ہیں۔

پولیس سکیورٹی سروس کی سربراہ جین کرسٹی ئینس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو افراد کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے جب کہ تیسرے مشتبہ شخص کو جرمنی میں مقامی پولیس کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد کی نام ظاہرنہیں کیے گئے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک چینی نژاد نارویجیئن ہے جب کہ دوسرے دو افراد کا تعلق عراق اور ازبکستان سے ہے اور اِن کے پاس ناروے میں مستقل رہائش کے اجازت نامے موجود ہے۔ ان کی عمریں 31 سے 39 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

پولیس کئی ماہ سے اِن افراد کی نگرانی کر رہی تھی لیکن حال میں ایسی معلومات سامنے آنے پر کہ ذرائع ابلاغ کو اس تفتیش کا علم ہو چلا ہے فوری طور پر اِن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد گھریلو ساختہ بموں کے استعمال کا ارادہ رکھتے تھے جیسے کہ گذشتہ برس امریکی شہر نیو یارک کے زیر زمین ریلوے نظام پر حملوں کی کوشش میں کیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG