رسائی کے لنکس

ناروے: دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر سزائیں


ناروے: دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر سزائیں
ناروے: دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر سزائیں

ناروے کی ایک عدالت نے ڈنمارک کے ایک اخبار کو، جس نے پیغبراسلام کے کارٹون شائع کیے تھے، بم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے پردو افراد کو مجرم ٹہراتے ہوئے سزائیں سنادی ہیں۔

اوسلو میں قائم عدالت نے ناورے کے شہری مائیکل ڈیوڈ ، جس کا تعلق چین کے یغورنسل سے ہے، اور جسے اس پلاٹ کا منصوبہ ساز قرار دیا گیاہے، سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے ناروے میں رہنے والے ایک کرد عراقی شوان صادق کو اس منصوبے سے تعلق پر ساڑھے تین سال کی قیدسنائی ہے۔

پراسیکیوٹرز کا کہناہے کہ ان دونوں نے اخبار Jyllands-Posten پر القاعدہ کے ساتھ مل کر حملہ کرنے اور ایک کارٹونسٹ کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ازبک نسل سے تعلق رکھنے والے ایک تیسرے شخص جیکب سن کودہشت گردی الزامات سے تو بری کردیا گیالیکن دھماکہ خیر مواد حاصل کرنے میں مدد دینے پر چار ماہ قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

ان تینوں افراد کو جولائی 2010ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے خود پر عائد الزامات سے انکار کردیا تھا۔ بعدازاں ڈیوڈ نے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام قبول کرلیاتھا لیکن یہ کہا تھاکہ وہ نارورے میں چین سے منسلک اپنے مفاد میں کررہاتھا اور اس کا ہدف اخبار نہیں تھا۔

اخبار میں 2005ء میں پیغمبر اسلام ﷺ کے 12 کارٹوں کی اشاعت نے مسلمانوں میں شدید برہمی کے جذبات کو بھڑکایا تھا اور دنیا بھر میں ان کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG