رسائی کے لنکس

ڈیل پوٹرو کو شکست، جوکووچ نے یوایس اوپن جیت لیا


نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کپ کے ساتھ، 9 ستمبر 2018
نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کپ کے ساتھ، 9 ستمبر 2018

میچ کے بعد ڈیل پوٹرو کا کہنا تھا کہ’’ اس وقت بات کرنا میرے لئے آسان نہیں۔ اس شاندار کھلاڑی کے خلاف فائنل کھیلنے پر میں بے حد خوش ہوں۔‘‘

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر تیسری مرتبہ یوایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جوکووچ 2011ء اور 2015ء میں بھی یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

رواں سال جولائی میں ومبلڈن جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا مجموعی طور پر یہ 14 گرینڈ سلم ٹائٹل ہے جس کے بعد وہ تیسری پوزیشن پر امریکہ کے لیجنڈ ٹینس پلیئر پیٹ سمپراس کے برابر آ گئے ہیں۔

سوا تین گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں جوکووچ نے اپنے حریف ڈیل پوٹرو کو 6-3، 7-6 اور6-3 سے مات دی۔ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ 96منٹ تک جاری رہنے والے سیٹ میں جوکووچ نے 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔

آرتھر ایش اسٹیڈیم میں جیت پر جہاں جوکووچ کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وہیں حریف ڈیل پوٹرو بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ ایک بڑے کھلاڑی کی طرح سربین ٹینس اسٹار نے ڈیل پوٹرو کو دلاسا دیا۔

میچ کے بعد ڈیل پوٹرو کا کہنا تھا کہ’’ اس وقت بات کرنا میرے لئے آسان نہیں۔ اس شاندار کھلاڑی کے خلاف فائنل کھیلنے پر میں بے حد خوش ہوں۔‘‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ میچ ہارنے پر افسوس ہے لیکن جوکووچ اچھا کھیلا اور وہ جیت کے مستحق تھے۔

XS
SM
MD
LG