رسائی کے لنکس

پولیس اب عوام سے صرف ایک ’ایس ایم ایس‘ کی دوری پر


خیبر پختو نخواہ کی حکومت نے ’پولیس کا ہے فرض ۔۔مدد آپ کی‘.. کے سلوگن کی حقیقت کو عیاں کرنے کے لئے پولیس کو عوام اور عوام کو پولیس سے مزید قریب لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے سے پولیس عوام سے صرف ’ایک ایس ایم ایس کی دوری‘ پر ہوگی

کراچی .... ’پولیس کا ہے فرض ۔۔مدد آپ کی‘ ۔۔پاکستان میں پولیس کا یہ بہت پرانا اور مشہور سلوگن ہے۔ ٹی وی ڈراموں میں بھی اس سلوگن کا استعمال طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں ہوتا رہا ہے جس کے سبب اسے مزید شہرت ملی۔

اب خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اس سلوگن کی حقیقت کو مزید عیاں کرنے کے لئے پولیس کو عوام اور عوام کو پولیس سے مزید قریب لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے سے پولیس عوام سے صرف ’ایک ایس ایم ایس کی دوری‘ پر ہوگی۔

اب تک یہ ہوتا آیا ہے کہ ایمرجنسی میں بھی پولیس کو بلانے کے لئے فون کرنا پڑتا تھا اور کوئی بھی شکایت ہو تو اس کے لئے تھانے جانا ضروری ہوا کرتا تھا۔ مگر اب یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اب آپ پولیس کو مخصوص نمبروں پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی بلاسکتے ہیں۔

محکمہٴ پولیس خیبر پختونخواہ کی جانب سے شروع کی گئی ’پولیس ایکسیس سروس‘(’پاس‘: پی اے ایس) کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اگر کسی کو فوری طور پر پولیس کی مدد درکار ہو تو وہ ایک مخصوص فون نمبر 0315 900 77 77 پر صرف ایک ایس ایم ایس کرکے رابطہ کر سکتا ہے۔

عوام اپنی شکایت بھی اسی نمبر پر ایس ایم ایس کرکے درج کرا سکتی ہے۔ اس نمبر کی تشہیر یا اسے ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لئے اخبارات میں شائع کردیا گیا ہے۔

ایس ایم ایس کے علاوہ ٹیلی فون، ای میل، ویب سائٹ اور فیکس کے ذریعے بھی پولیس سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG