رسائی کے لنکس

نیو ایئر یا سال کا دوسرا ویلنٹائن ڈے؟


کراچی کے منچلے نوجوانوں کی بات کریں تو انہوں نے ہرنئے اور پرانے سال کے سنگم پر یعنی 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب ’نیوائیر ایو‘ کو کچھ اس انداز میں منانا شروع کردیا ہے کہ اسے’ سال کا دوسرا ویلنٹائن ڈے‘ کہنے میں کوئی عار نظر نہیں آتی۔

دنیا بھر میں ’ویلنٹائن ڈے ‘ہر سال 14فروری کو ۔۔صرف ایک بار۔۔ منایا جاتا ہے ،لیکن پاکستان میں پچھلے کئی برسوں سے ایک ہی سال میں دو مرتبہ ’ویلنٹائن ڈے‘ یا اس سے ملتے جلتے دن منانے کی روایت زور پکڑتی جارہی ہے۔

کراچی کے منچلے نوجوانوں کی بات کریں تو انہوں نے ہرنئے اور پرانے سال کے سنگم پریعنی 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب’ ’نیوائیر ایو‘ ‘ کو کچھ اس انداز میں منانا شروع کردیا ہے کہ اسے’ سال کا دوسرا ویلنٹائن ڈے‘ کہنے میں کوئی عار نظر نہیں آتی۔

گلاب کی کلیاں فروخت کے لئے مارکیٹ پہنچ گئیں
گلاب کی کلیاں فروخت کے لئے مارکیٹ پہنچ گئیں

ان دنوں جبکہ نئے سال کی آمد میں صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا ہے۔۔ لیاقت آباد سے متصل ’ٹین ہٹی‘ چلے جائیے جہاں تازہ پھولوں کی ہول سیل مارکیٹ میں آپ کو ہر سو بہار بکھرتی نظرآجائے گی۔

ایک دکاندار نے وی او اے کو بتایا کہ کل نیوایئر ایو ہے اور اس دن شہر بھر کے نوجوان جوڑے ایک دوسرے کو گلاب کی کلیاں تحفے میں دینے کے لئے مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں حتی کہ چوراہوں پر بھی آپ کو پھول، کلیاں اور گجرے خریدنے والوں کا رش دور سے ہی نظر آجائے گا۔ نئے سال پر گلاب، موتیا، گل داودی، گیندا ، کنول اور دیگر بہت سی قسموں کے پھول آپ کو لوگوں کے ہاتھوں میں نظر آئیں گے جبکہ محبت کرنے والے سب سے زیادہ گلاب کی کلیاں تحفے میں دینے کے لئے خریدتے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کے بعد سب سے زیادہ کلیاں نیوائیر کے موقع پر ہی خریدی جاتی ہیں۔“

شہریوں کا ایک عام خیال ہے کہ جو منچلے ابھی اپنی ’محبت کی تلاش‘ میں ہیں یا کچھ ایسے نوجوان جن کا رجحان اس جانب نہیں، اپنے طریقے سے ہی سہی ۔۔ نیوایئر منانا نہیں بھولتے۔ چونکہ کراچی سمندر کے کنارے آباد ہے لہذا یہاں سال کے آخری سورج کو ڈوبتے اور نئے سال کے آفتاب کو ابھرتا دیکھنے کے لئے سب سے زیادہ نوجوان ساحل کا ہی رخ کرتے ہیں۔

گیندے اور گل داودی سے بنے گجرے
گیندے اور گل داودی سے بنے گجرے

سرشام ہی موٹرسائیکلوں پر سوار منچلے نوجوان کی ٹولیاں ساحل کا رخ کرنے لگتی ہیں۔ ایسے میں وہ موٹر سائیکلوں کا سائیلنسر بھی نکال دیتے ہیں، انہیں روکنے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن نوجوان پھر بھی آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرکے نئے سال کا جشن کسی نہ کسی طریقے سے مناہی لیتے ہیں۔

خبردار۔۔!!
سندھ حکومت نے نئے سال کے موقع پرایک رات قبل ہی شہر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اور بغیر سا ئیلنسر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے یکم جنوری تک جاری رہے گا۔ ادھر نئے سال کا جشن منانے والوں کیلئے سی ویو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ویو جانے والے راستوں پر ایک رات قبل ہی سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے اور تمام راستے رکاوٹیں لگاکر بندکئے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو ساحل پر جمع ہونے سے روکا جاسکے۔

گلاب اور گل داودی
گلاب اور گل داودی

ڈی ایس پی بوٹ بیسن غلام نبی واگو کا کہنا ہے کہ ساحل کی طرف جانے والے نہ صرف ہر فرد بلکہ فیملیز کو بھی روکا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، صرف وہاں رہنے والوں کو ان کے گھروں پر جانے کی اجازت ہوگی۔

شہر میں نئے سال کا جشن منانے کیلئے ہوائی فائرنگ کے دوران ہزاروں راؤنڈ فائر کردیئے جاتے ہیں اورتقریباًہر سال ہی فائرنگ کی زد میں آکر کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔اس جانی نقصان کو روکنے کے لئے حکومت نے اس بار زیادہ سخت سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG